اہم خبریں

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حکومت سے الگ ہونے کی سفارش

مظفرآباد(اے بی این نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے الگ ہونے کی سفارش کردی۔پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور نے پارٹی رہنماؤں کو حتمی فیصلے کیلئے کراچی طلب کرلیا۔

کل ہونے والے اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت میں رہنے یا الگ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹی آزاد کشمیر کے اجلاس میں حکومت کا حصہ نہ رہنے کی قرارداد منظور کرلیا گیا، اعلامیے کے مطابق حکومت چھوڑنے کا حتمی فیصلہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔ فریال تالپور ہی آزاد کشمیر حکومت رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کریں گی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی حلقہ بندیوں کے لئے شیڈول جاری

متعلقہ خبریں