بھمبر ( اے بی این نیوز )بھمبر میں ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز کی قیادت میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا شاندار فلیگ مارچ منعقد ہوا جس کا آغاز ڈی سی آفس سے کیا گیا۔ یہ مارچ بائی پاس روڈ، سماہنی چوک، میرپور چوک اور شاہین چوک سے گزرتا ہوا پورے شہر کا احاطہ کرتا رہا۔
اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکار اور انتظامیہ کے افسران شریک تھے جنہوں نے عوام میں اعتماد اور تحفظ کا پیغام دیا۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ باور کرانا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہیں۔
مارچ کے دوران اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سیکیورٹی کی موجودگی نے عوام میں اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔ شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ قدم علاقے میں پُرامن ماحول کے فروغ کے لیے مثبت اثر ڈالے گا۔
مزید پڑھیں :آئی سی سی ان ایکشن، سوریا کمار پھنس گیا سزا کا سامنا،بھارتی کرکٹ بورڈ نےسر جوڑ لئے