نیلم (اے بی این نیوز) مخصوص نشستوں پر نیلم ویلی میں انتخابات مکمل، پی ڈی ایم نے ضلع کونسل کی نشستوں پر تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا۔ ضلع کونسل کی 5میں سے 3نشستیں پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ امیدوارن نے حاصل کی جبکہ 2نشستوں پر تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار کامیابی حاصل کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں 7نشستیں حاصل کی تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے ضلع کونسل کی تین تین نشستیں حاصل کی تھی جبکہ 2نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات سے ایک رات قبل PDMکی جانب سے آزاد امیدواران کو ساتھ رکھتے ہوئے قائم کیئے جانے والے اتحاد نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف پر سبقت لے لی۔ اتحاد کی صورت میں PDMکے متفقہ امیدواران میں خواتین کی مخصوص نشست پر جویریہ عروج ایڈوکیٹ، نوجوانوں کی نشستوں پر ثقلین فدا کاظمی اور الطاف حسین نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار برائے خواتین فائزہ کاظمی اور کسانوں کے نشست پر عبدالمجید مغل نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی طور پر حکومتی اثر انداز ہونے کے باوجود PDM نے تحریک انصاف پر برتری حاصل کر لی۔















