اہم خبریں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظورکرلی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔

ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کے بعد سردار عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا،

عدالت میں سردار عبدالقیوم نیازی کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ حسین طور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سابق وزیرِاعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: مس یونیورس مقابلے میں حصہ لینےکیلئے فلسطین کی پہلی حسینہ میدان میں

متعلقہ خبریں