اہم خبریں

گلگت بلتستان میں تباہی، ایمرجنسی نافذ ،3 افراد لاپتہ،2بہن بھائی سیلابی ر یلے میں بہہ گئے

گلگت بلتستان ( اے بی این نیوز    ) گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی۔خلتی غذر میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
خلتی میں متعدد گھر بانی میں ڈوب گئے۔
تین افراد لاپتہ، سرچ آپریشن جاری ہے۔ دیامر بونر میں سیلابی ریلوں میں 2 بہن بھائی بہہ گئے۔ غذر میں فصلیں، مکانات، سکول، واٹر ٹینک اور زرعی اراضی متاثر۔ شاہراہ بلتستان اور سدپارہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ منقطع ۔
حکومت گلگت بلتستان نے متعدد مقامات پر ایمرجنسی نافذ کر دی۔

مزید پڑھیں :نیلم سے بھمبر تک طوفانی بارشیں،دریاؤں میں پانی کی سطح اور بہاؤ بلند،جانئے نقصان بارے

متعلقہ خبریں