اہم خبریں

پاسبان حریت کی’’ بھارت کشمیر چھوڑو ‘‘ مارچ کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری

جہلم ویلی چکوٹھی(بیورورپورٹ) کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا کی توجہ بھارتی جنگی جرائم کی طرف مبذول کروانے کیلئے “بھارت جموں کشمیر چھوڑو” پیدل مارچ کل 3 فروری چکوٹھی سے روانہ ہو کر 5 فروری دارالحکومت پہنچے گا۔ جہلم ویلی کے مختلف اہم قصبوں میں عوامی رابطہ مہم جاری، پاسبانِ حُریت جموں کشمیرفروری کے پہلے ہفتے کو “یکجہتی جموں کشمیر” کے طور پر مناتے ہوئے پاسبان حریت کے زیر اہتمام 3 فروری کو “بھارت جموں کشمیر چھوڑو” پیدل مارچ کے سلسلے میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے وہاں جاری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی طرف اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے وادئ نیلم کے بعد دوسرے مرحلے میں چکوٹھی سے مظفرآباد پیدل مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کل منعقد ہونے والے مارچ کے سلسلے میں پاسبان حریت کے سینیئر وائیس چیئرمین عثمان علی ہاشم، محمد صدیق قریشی ، ممتاز یونس اور دیگر زمہ داران نے چکوٹھی ، چناری ، ہٹیاں بالا، سراں اور گھڑی دوپٹہ میں مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں، تاجر تنظیموں، طلبہ اور سیئول سوسائٹی کے زمہ داران اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر میں سیز فائر لائن پر بسنے والے عوام کی لازوال جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی تمام تر جارحیت کے باوجود یہاں کے عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کے کھڑے رہے انہوں نے جہلم ویلی کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ “بھارت جموں کشمیر چھوڑو” مارچ میں اپنے اپنے علاقوں اور مقامات سے بھرپور انداز میں شرکت کریں۔  عثمان علی ہاشم کا مزید کہنا تھا کے ہم سب مل کر بھارت کے زیر قبضہ ریاست کی آزادی کے لیئے مزاحمتی تحریک کا حصہ بنیں ۔ ریاست کے پانچوں خطوں کے عوام بھارتی سامراج کے سامنے دیوار بن کے کھڑے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ مسئلہ کشمیر کے تئیں اپنی زمہ داریوں کو پورا کرے اور آزادانہ طور پر رائے شماری کے انعقاد کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے۔

متعلقہ خبریں