اہم خبریں

اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ سردار مشتاق احمد کا گیس ڈیلروں کو انتباہ جاری

کھوئی رٹہ (اے بی این نیوز) کھوئیرٹہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ہوا اہم اجلاس گیس سلنڈر کے حوالے سے ڈیلروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ پلانٹ جہاں سے ریفلنگ ہوتی ہے وہاں سے واؤچر ہمراہ رکھیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ عوام کو کتنا رلیف دیا جا رہا ہے ۔اور دوسرا اگر واؤچر نہیں دیکھا جاے گا تو تمام ڈیلروں کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جاے گا ۔گیس ڈیلر گیس سلینڈر سیل کرنا بند کر دیں ۔اوگرا ریٹ کے مطابق اگر گیس سیل کی جاے گی 3150 روپے کے مطابق تو ٹھیک ورنہ سب بند کر دیں۔

اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا کہ اوگر ریٹ میں بچت ہونے کے باوجود اگر بلیک میں گیس سیل کرنے نہیں دیا جاے گا۔اگر کسی نے سرکاری ریٹ پر گیس نہ دیا تو سیل کر دیا جاے گا۔جس پر ڈیلروں نے اتفاق کیا اجلاس میں صدر انجمن تاجران کی عدم موجودگی ,صدر پریس کلب اظہر حسین ملک ،سیکڑری جنرل ساجد علی چوہدری ،سیکڑری مالیات محمد حنیف اعوان ،نائب تحصیلدار نوید چوہدری ،صدر بار کونسل محمد وسیم کفائیت ایڈوکیٹ۔سیکڑری جنرل شکیل نورانی کی موجودگی اسسٹنٹ کمشنر سردار مشتاق احمد نے کہا کہ اگر کوئی 3150 سے ایک روپیہ فالتو وصول کرے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جاے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے انجمن تاجران کا الیکشن 15 فروری تک کروانے کا عندیہ دے دیا۔

متعلقہ خبریں