اہم خبریں

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی،پلوامہ میں 3 نوجوان شہید

پلوامہ (اے بی این نیوز)بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج کے مظالم میں کمی نہیں آئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے پہلے تینوں کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے اٹھایا اور تشدد کے بعد جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی کے قریب گولہ باری سے32 شہری شہید،164 زخمی ہوئے

متعلقہ خبریں