مظفرآباد(اے بی این نیوز)بھارت نے پاکستان میں تباہی مچانے کیلئے ڈرونز کے ذریعے دھماکا خیز یو ایس بی ڈیوائس کنٹرول لائن کے علاقے میں گرادیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ایسی ڈیوائسز کو ہاتھ نہ لگائیں۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ڈرونز کے ذریعہ یو ایس بی ڈیوائس کنٹرول لائن کے علاقوں میں گرائی ہیں، عوام ایسی ڈیوائس جہاں بھی دیکھیں ان کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔
ڈی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یو ایس بی ڈیوائس یا اس سے ملتی جلتی چیز دیکھ کر متعلقہ اداروں کو آگاہ کریں، ایسی ڈیوائس میں دھماکا خیز مواد ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر گزشتہ ہفتے شروع کئے گئے حملوں میں طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ایئر بیسز، ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: ایس ایم تنویر کی آرمی چیف اور پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبادکباد