سری نگر(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے شہریوں کیلئے ایک ارب روپے کا ایمرجنسی ریسپانس فنڈ قائم کر دیا۔اے بی این نیوز نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آزادکشمیر کے 13 حلقہ جات میں خوراک، ادویات اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کیلئے انتظامات کیے ہیں۔
چوہدری انوار الحق نے مزید کہ اکہ لائن آف کنٹرول کے 13 حلقوں میں خوراک کی ضروریات 2 ماہ کیلئے رکھنے کی ہدایت کر دی ہے، ایل او سی پر واقع 13 حلقوں میں روڈ کو بحال رکھنے کیلئے سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ مشینری بھی لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ایم اے، 1122 اور سول ڈیفنس کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت دے دی ہے، قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک جان ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلح افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ازلی دشمن کا مقابلہ کرنے کیلئے سب سے پہلے وزیراعظم اپنے آپ کو پیش کرے گا، مودی کا اپنی فوج کو دیا گیا فری ہینڈ کندھے سے اکھاڑ کر اس کو بھیک مانگنے پر مجبور کر دیں گے۔
میرے بیان پر ہندوستان میں تمام پاکستان یوٹیوب اور دیگر چینلز کو بند کر دیا ہے، ایک ارب 34 کروڑ آبادی کا دعویدار بھارت کا وزیراعظم 45 لاکھ کی نمائندگی کرنے والے وزیراعظم سے بوکھلا گیا ہے۔اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو بھارتی فوج کو نیست و نابود کر دیں گے، حکومت آزادکشمیر اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
مزید پڑھیں: بارشیں ،مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری