اہم خبریں

لینڈ سلائیڈنگ سے مظفرآباداور وادی لیپا کا رابطہ منقطع

مظفر آباد( اے بی این نیوز)مظفرآباد کو وادی لیپہ سے ملانے والی واحد سڑک ریشیاں لیپا روڈ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے جس سے علاقے کی زمینی رسائی منقطع ہو گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں وادی لیپہ کا مظفرآباد سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کے دونوں طرف سینکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، روٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ترجمان ہائی ویز ڈویژن کے مطابق جائے وقوعہ پر مشینری روانہ کر دی گئی ہے، ملبہ ہٹانے کے لیے کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔مقامی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سڑک کو جلد از جلد بحال کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی رہائی کب ہوگی؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے بتادیا

متعلقہ خبریں