میرپور ( اے بی این نیوز )منی لندن کہلائے جانے والا شہر میرپور ، ٹرانسپورٹ مافیا کی نظر ۔ آزاد کشمیر میرپور جنرل بس اسٹینڈ لیز اسکینڈل – حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔ نیلامی نہیں، بس لیز ہوگی ، میونسپل کارپوریشن ڈٹ گئی ۔
میونسپل کارپوریشن کا پرانے لیز ہولڈرز کو نوازنے کا فیصلہ ، رابطہ کرنے پر جواب دینے سے گریزاں ۔ عوام کا پیسہ چند افراد کی جیب میں ، موجودہ لیز ہولڈرز کی مبینہ ملی بھگت بے نقاب۔ میرپور بس اسٹینڈ اسکینڈل ، اوپن نیلامی کے بجائے لیز کے زرائع مخصوص افراد کو نوازنے کی تیاری۔
ہائی ایس، ویگن، کوسٹر اسٹینڈ کے لیے 1.92 کروڑ سالانہ لیز کی پیشکش۔ پرانے لیز ہولڈرز سالانہ کروڑوں کما کر حکومت کو صرف چند ہزار ادا کر رہے ہیں۔ شفاف نیلامی سے سالانہ آمدنی 15 کروڑ تک بڑھ سکتی ہے، مگر کرپشن آڑے آگئی۔
ریاستی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا نقصان، میونسپل کارپوریشن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ۔ مسافروں کے لیے بس اسٹینڈ کی حالت ناگفتہ بہ، بنیادی سہولیات بھی دستیاب نہیں۔ ٹرانسپورٹرز نیلامی میں شفافیت نہ ہونے پر عدالت جانے کو تیار۔
مزید پڑھیں :حج 2024ء کی عجب کرپشن کی غضب کہانی، حاجیوں کو بھی نہ بخشا گیا، اے بی این نیوز ہوشربا تفصیلات سامنے لے آیا