حویلی (اے بی این نیوز)آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حادثہ کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جانے والی بس کو پیس آیا۔
مقامی پولیس کے مطابق کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، برف پر پھسلن سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی سواریوں سمیت گہری کھائی میں جاگری۔
آزادکشمیر لسڈنہ کوسٹر حادثہ ۔
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین
اس واقعے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بس کو پیچھے پھسلتے ہوئے کھائی میں گرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ڈرائیور گاڑی سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جاپان،فحش فلموں کی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا