اہم خبریں

اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر آن لائن فراڈ کا انکشاف،لاکھوں روپے بٹور لئے گئے،جعلسازی عروج پر

مظفرآباد (  اے بی این نیوز        ) اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر آن لائن فراڈ کا انکشاف۔ اس فراڈ میں مظفراباد کے دوکاندار لٹ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس اہلکار کو کال کر کے لاکھوں روپے آن لائن منگوا لیے۔ اس آن لائن فراڈ کے خلاف دوکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ دوکانداروں کا آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد سے پیسہ واپس کرا نے کا مطالبہ۔

واضح رہے کہ جعل سازوں نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر 1لاکھ دس ہزار منگوا لیے ۔ پولیس اہلکار کو کال کر کے لاکھوں روپے ایزی پیسہ ریٹیلر کے ذریعے منگوا ے گئے۔ ادھر دوسری جانب آن لائن فراڈ کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس شخص بھی جعل سازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ اس جعل سازی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس اہلکار جعلی اسسٹنٹ کمشنر سے فون پر بات کراتا ہے۔ مختلف ایزی پیسہ اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کرا نے کے بعد پولیس اہلکار رفو چکر ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہیہ آن لائن فراڈ اسسٹنٹ کمشنر کے نام پر ہو رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سمیت شہر کی انتظامیہ اس سے قطعی طور پر لا علم ہے۔

یہاں یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ مظفرآباد میں ہونے والے اس ان لائن فراڈ کے حوالے سے عوام میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے یہ حیران کن بات ہے کہ اتنا وسیع پیمانے پر یہ فراڈ ہو رہا ہے مگر مظفر آباد کی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر اس سے قطعی طور پر لاعلم ہے متاثرین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جو یہ ان لائن فراڈ ہو رہا ہے جس میں غریب عوام سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے ہیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کے لیے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مزید پڑھیں :طالبان سےمذاکرات کےحمایتیوں نےدوبارہ کےپی میں دہشتگردوں کوآبادکیا،وزیر اعظم

متعلقہ خبریں