اہم خبریں

نیلم ویلی ،کار کو حادثہ،میاں بیوی مو قع پر جاں بحق،بچی شدید زخمی

نیلم ویلی ( اے بی این نیوز )نیلم ویلی صندوق کے مقام پر ایک کارکو حادثہ پیش اگیامراکیوال سیالکوٹ کے رہائشی میاں بیوی جو گاڑی میں جا رہے تھے وہ اس حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی ۔ جسے طبی امداد پہنچانے کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر میں سردی شدت سے پڑ رہی ہے اور نیلم ویلی میں درجہ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے سڑک پر جو پانی کھڑا رہتا ہے وہ برف کی صورت اختیار کر لیتا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر چلنے والی گاڑیاں پھسلن کا شکار ہوتی ہیں اور وہاں پر ذرا بھی سی بھی احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آ سکتا ہے اور یہ گاڑی بھی اسی وجہ سے حادثے کا شکار ہو کر نیچے گہرائی میں جاگری جس سے میاں بیوی موقع پر جان بحق ہو گئے،ایسے موسم میں غیر ضروری سفر کر نے سے اجتناب کر نا چاہیئے۔

مزید پڑھیں :سانحہ 9 مئی ،مزید 60 مجرمان کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائیں سنا دی گئیں

متعلقہ خبریں