اہم خبریں

مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی بحالی کی قرار داد منظور

سری نگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی قرارداد منظور کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما سریندر سنگھ چوہدری نے آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی قرارداد پیش کی۔

مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان سے رائے طلب کی جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے علاوہ اسمبلی ارکان کی اکثریت نے قرارداد کی حمایت کی جس کے بعد سپیکر نے اس کی باضابطہ منظوری دی۔

میٹنگ کے دوران، بی جے پی ایم ایل ایز نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سے معاہدے کے مسودے کی کاپیاں چھیننے کی بھی کوشش کی، جس پر سارجنٹ ایٹ آرمز نے مشتعل بی جے پی ارکان کو باہر پھینک دیا۔

سریندر سنگھ چوہدری کی طرف سے پیش کردہ قرارداد آرٹیکل 370 کے تحت ان خصوصی دفعات کو بحال کرنے کی کوشش کرتی ہے جس کے تحت جموں و کشمیر کو خود مختاری حاصل تھی۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے یکطرفہ طور پر 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا تھا۔سپریم کورٹ آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے بھی آرٹیکل 370 کی منسوخی کی توثیق کی لیکن ریاستی انتخابات کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ خبریں