مظفرآباد (نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر یونیورسٹی میں ڈریس کوڈ کا نفاذ کر دیا گیا، طلباء و طالبات پر شرٹ اور جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لڑکے ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے جبکہ لڑکیوں کو باحیا لباس پہننا ہوگا اور دوپٹہ بھی لازمی ہوگا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو طلبہ اس نئے ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نظم و ضبط برقرار رکھنا ضروری ہے۔