اہم خبریں

انتخابات سے قبل کشمیرمیں حریت پسندوں کے حملوں کی نئی لہر،بھارتی فوج حیران

سری نگر (نیوز ڈیسک) الیکشن سے قبل کشمیر میں حریت پسندوں کے حملوں کی نئی لہر نے بھارتی فورسز کو حیران کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ’’دی گارڈین‘‘ کے مطابق مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ بھارتی حکومت کا امن قائم کرنے کا دعویٰ جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

اخبار کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی اور فورسز کے پانچ اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کشمیری علیحدگی پسندوں کے ساتھ ڈرون کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی سرکار کے پرامن کشمیر کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہو رہے ہیں، ان تازہ حملوں نے کشمیریوں کی آزادی پسندی کی لہر کو تیز کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق کشمیر میں آزادی پسندوں کی جانب سے ٹیکنالوجی اور جدید آلات کے استعمال نے بھارتی سیکیورٹی حکام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریاستی حملوں نے کشمیر میں جاری خونریزی سے آنکھیں چرائی ہیں اور بھارتی حکومت امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ کشمیر کو سیاحتی مقام بنانے کے مودی کے دعوے بھی محض بیان بازی تک محدود ہیں۔ کشمیریوں کی علیحدگی پسند جدوجہد کو کنٹرول کرنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کوششیں اس بھارتی دعوے کی مکمل نفی کرتی ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔

دی گارڈین نے دعویٰ کیا کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز کا مورال انتہائی گرا ہوا ہے۔ کشمیری آزادی پسندوں کے حملوں کے حوالے سے فورسز میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا بی جے پی کا ڈرامہ بھی مسترد کر دیا گیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام نے 5 اگست کے اقدامات کو یقینی طور پر قبول نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزپیر16ستمبر2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں