اہم خبریں

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری،66 نالے انتہائی خطرناک قرار

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی وارننگ جاری کر دی۔

مون سون کی شدید بارشوں سے ممکنہ سیلابی نقصانات سے بچنے کے لیے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

مظفرآباد کے گجرہ نالے سمیت آزاد کشمیر کے شہری علاقوں کے 66 نالوں کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ صفائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پر آنے والے سیاحوں اور مقامی باشندوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
مزید پڑھیں: اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ کی سوشل میڈیا پر طلاق کے اعلان نے ہلچل مچادی

متعلقہ خبریں