اسلام آباد (رضوان عباسی سے)آزادکشمیرکےلیےبجلی کی فراہمی پر ایف بی آرکی جانب سے سیلزٹیکس وصولی کاتنازعہ ، اوصاف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کشمیر کے متعلق اندرونی کہانی نکال لی ہے. ت
فصیلات کے مطابق زرائع نے بتایا ہے کہ پاورڈویژن اورایف بی آر کےدرمیان تنازعہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی تک پہنچ گیا، زرائع کے مطابق پاورڈویژن نےسیلز ٹیکس وصولی کاتنازعہ حل کرنے کےلیے ای سی سی سےمدد مانگ لی ہے ، ای سی سی نےسیلز ٹیکس وصولی کامعاملہ حل کرنےکے لیےاقدامات کا آغازکردیا.
ای سی سی نےسیکریٹری پاور،سیکریٹری خزانہ اورچیئرمین ایف بی آرکوٹاسک دے دیا،کشمیر میں بجلی کے معاملے پر معاملے پراجلاس کےبعدتجاویز دوبارہ پیش کی جائیں، ای سی سی کی ہدایت کر دی ہیں ،حکومتی زرائع کے مطابق و ایف بی آر نےآزاد کشمیر کےلیےبجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس استثناء تسلیم نہیں کی.
زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاورڈویژن آزادکشمیر کے لیےبجلی کی فراہمی پرسیلز ٹیکس وصولی کےحق میں نہیں،پاورڈویژن،واپڈا اورآزادکشمیرکے درمیان منگلا ڈیم ریزنگ معاہدہ23 جون2023 کوہواتھا،معاہدے کے تحت طےپایا تھا کہ آزادکشمیر کو بجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس کااطلاق نہیں ہوگا،
مزید پڑھیں :آپریشن کی مخالفت کرنیوالوں کے تحفظات وزیراعظم کے ساتھ بیٹھ کر دور کیے جا سکتے ہیں،مشاہد حسین