اہم خبریں

قربانی کے گوشت پرتنازعہ خونی تصادم میں تبدیل ، ایک شخص جاں بحق ،2زخمی

مظفرآباد(نیوزڈیسک)مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری کے وارکرکے والد اور بھائی کو زخمی کردیا جبکہ دوسرے بھائی نے ریوالور سے گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دیں۔مظفرآباد شہر کے علاقہ شوائی میں قربانی کے گوشت کے معمولی تنازعے پر 4 بھائیوں کے درمیان ہونے والی معمول تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول نواز نے چھریوں کے وار کرکے اپنے والد اور چھوٹے بھائی اسد کو زخمی کردیا اور فائرنگ کرنے کے لیے پستول نکالا تو چھوٹے بھائی اسد نے مقتول نواز سے پستول چھین کر فائر کردیا، اسد کی مبینہ فائرنگ سے نواز گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزم سمیت 3 بھائی اسد، احتشام اور ساجد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے بھائی کے قتل کے الزام میں ملوث ملزم اسد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔
پاکستان بھر میں عیدالاضحی کی تقریبات جاری ، جانوروں کی قربانی، مزے مزے کے پکوان تیار

متعلقہ خبریں