اہم خبریں

غیر ملکی 10 رکنی سفارتی وفد لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر پہنچ گیا

مظفرآباد(نیوزڈیسک) غیر ملکی 10 رکنی سفارتی وفد لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر پہنچ گیا۔مقامی بریگیڈ کمانڈر نے وفد کا ایل او سی پر استقبال کیا اور کنٹرول لائن کی موجودہ صورتحال اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کی جارحیت اور ظلم و بربریت کے حوالہ سے تفصیلی بریفینگ دی۔

انہوں نے کہا کہ انڈین آرمی گزشتہ 76 سالوں سے بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں کے خلاف ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے اور آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔

بھارتی قابض افواج نے ظلم وجبر کا کوئی ہتھکنڈا نہیں چھوڑا جو بے گناہ کشمیری عوام پر نہ آزمایا ہو لیکن کشمیری عوام جرات و بہادری اور بلند حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی گورنمنٹ اور پاک فوج کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ و عوامی امنگوں کے مطابق حل تک اپنی بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی۔ بعد ازاں غیر ملکی وفد نے بریگیڈ کمانڈر کے ہمراہ کمان پل کا بھی دورہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:‌چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی عوام سے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل

متعلقہ خبریں