اہم خبریں

آزادکشمیر میں بجلی بلوں کا بائیکاٹ جاری، حکومت کو 4 ارب سے زائد کا نقصان

راولاکوٹ (نیوزڈیسک )عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے تین مارچ کو سپلائی دھرنا میں تقریب رکھے جانے پر ہائی کورٹ بلڈنگ کے بائر دھرنا کا پروگرام موخر کر کے آج 29فروری کو کر دیا گیا دوسری طرف راولاکوٹ میں صارفین نے نئی تاریخ رقم کردی پچیس ہزار کنکشن صارفین سے صرف 2980لوگوں بشمول سرکاری دفاتر سی ایم ایچ ہسپتال ہی بل جمع کروا سکے

زرعی ترقیاتی بینک میں 350اے جے کے بینک میں 768الائیڈ بینک میں 64نیشنل بینک میں 698اور جی پی او میں 1100صارفین بل جمع کروا سکے بجلی بلز بائی کاٹ تحریک کی زبردست کامیابی سامنے آئی نو ماہ سے جاری بجلی بلز بائی کاٹ تحریک میں چار ارب سے زاہد کا ریونیو اب تک روکا گیا

آج 29 فروری بروز جمعرات ایک بار پھر بجلی بلز نظر آتش کیے جانےکا فیصلہ احاطہ کچہری میں ہائی کورٹ کے مرکزی گیٹ پر لگے دھرنا میں آل پارٹیز کانفرنس چیئرمین ڈسپلن کمیٹی راشد حنیف کی میزبانی میں ہوئی یہ طے کیا گیا کہ تین مارچ کو دھرنا کے سات ماہ پورے ہوں گے مگر اس روز سپلائی دھرنا میں اچانک پروگرام رکھے جانے کی وجہ سے پہلے سے اعلان کردہ پروگرام موخر کر کے آج 29 فروری کو راولاکوٹ میں ایک بار پھر بجلی بلز کو سرعام آگ لگا دی جائے گی

بعد ازاں مشعل بردار ریلی ہوگی اس پروگرام کو کامیاب بنانے نیپ کے ضلع صدر زولفقار عارف جےکے ایل ایف کے وحید خان اور لالا محمود کو اہم زمہ داریاں دی گئیں اور پانچ مارچ کی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کی بھرپور حمایت کی گئی دھرنا ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین راشد حنیف کامریڈ زاہد توصیف عبدالخالق امجد خان صدام حیات حنان بٹ اشفاق خان ندیم افریق نے یہاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں شمالی کشمیر گلگت بلتستان جتنی قیمت پر بجلی اور آٹے کی ہر صارف کو فراہمی اور مراعات یافتہ طبقے کی ٹیکسوں سے حاصل تمام مراعات کے خاتمہ تک پرامن سیاسی جدوجہد مکمل فتح تک جاری رہے گی

متعلقہ خبریں