باغ (نیوزڈیسک) ناڑ شیر علی خان ٹھنڈا پانی لینڈ سلائیڈ سے ملحقہ آبادی کو خطرات، باغ کو حویلی عباس پور سے ملانے والی بین الاضلاعی شاہراہ پر ٹھنڈا پانی کے مقام پر گزشتہ برس ہونے والی لینڈ سلائیڈ حالیہ برف باری اور بارش کے طویل سلسلے نے مزید زمینی کٹاؤ کے باعث ملحقہ آبادی کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے
دفاعی نوعیت کی حامل بین الاضلاعی سڑک پر لینڈ سلائیڈ میں دیوار تعمیر کر کے سڑک تعمیر کرنے کی بجائے جگاڑ لگا کر مزید زمین کٹائی کر کے ٹریفک پاس کی گئی جو نہ صرف کسی بڑے سانحے کا مؤجب بن سکتی ہے بلکہ اس کی وجہ سے زمین کے کٹاؤ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ٹھنڈا پانی چشمہ سے لگائی گئی پانی کی لائین جس سے دو سو سے زائد گھروں کو پانی فراہم کیا جا رہا تھا سلائیڈ کی نذر ہو گئی اور علاقہ مکین پانی کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی وجوہات،جیل انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ منتقل کرنے سے انکار
عوام علاقہ نے محکمہ شاہرات اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سلائیڈ میں فی الفور حفاظتی دیوار تعمیر کر کے ملحقہ آبادی کے تحفظات دور کئے جائیں بصورت دیگر شاہراہ کو بند لینڈ سلائیڈنگ کے مقام سے بند کر کے دھرنا دیا جائے گا۔