اہم خبریں

آزادکشمیر سمیت بالائی علاقوں میں شدید برفباری، بجلی معطل، سڑکیں بند، نظام زندگی درہم برہم

مظفرآباد، اسلام آباد(نیوزڈیسک)آزادکشمیر سمیت ملک بھر کے بالائی علاقوں، ایبٹ آباد، کاغان ناران، مانسہرہ، سوات، چترا ل ، گلگت بلتستا، مر ی، گلیات میں شدید برفباری ، سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا، خراب موسمی صورتحال کے باعث گزشتہ روز کے پی میں 4 افراد میں جاں بحق ، جبکہ بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔

دوسری جانب ناران میں 8 فٹ اورشوگران میں 2 فٹ تک برف پڑی اور کالام میں 3 فٹ، مالم جبہ میں 2 فٹ تک برف گری۔نیلم ویلی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ۔ شاردہ 2 فٹ کیل 2سے 3فٹ جاگراں 2سے3 فٹ برف ریکاڈ کی گئی، تاہم روڈ بحالی پر کام شروع کر دیا ہے۔مالم جبہ میں متعدد کھمبے اکھڑ گئے، گزشتہ رات سے بجلی منقطع ، کشورہ سے آگے روڈ بھی بند ، دیربالا میں بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ۔، غذر کے بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

راولاکوٹ کا سیاحتی مقام تولی پیرروڈ بند ہوگیا، وادی لیپہ میں نظام زندگی معطل ہوگیا اور ریشیاں لیپہ روڈ دوسرے روزبھی بند ہے۔ مری سمیت کئی شہروں میں بھی بارش ہوئی، راولپنڈی میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔

متعلقہ خبریں