ہجیرہ(نیوزڈیسک)ہجیرہ کے قریب مسافر گاڑی حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جاگری حادثہ میں 4 افراد جاں بحق، 17 زخمی ہو گے، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔
ذرائع کے مطابق ٹانڈہ گھمیر سے ہجیرہ آتے ہوِئے بد قسمت مسافر گاڑی ٹیوٹا ہائی ایس جسے عامر نامی ڈرائیور چلا رہا تھا نری کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری حادثہ میں چار مسافر جاں بحق ہو گے جاں بحق افراد میں ڈرائیور عامر سمیت 45 سالہ آصف ۔ 20 سالہ بلال اور 21 سالہ عاصم شریف شامل ہیں جاں بحق افراد کا تعلق ہجیرہ کے قریبی علاقہ گھمیر سے ہے جبکہ حادثہ میں 17 مسافر جن میں خواتین بھی شامل ہیں زخمی ہوگے ۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ہجیرہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 6 شدید زخمیوں کو راولاکوٹ سی ایم ایچ ریفر کر دیا گیا ہے ۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں مقامی افراد سمیت ریسکیو 1122 انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گے جنہوں نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں سینکڑوں شہری پہنچ گے ہجیرہ میں کہرام مچا ہوا ہے ۔