اہم خبریں

آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں برفباری، پہاڑوں نے سفید چادر اڑھ لی

وادی نیلم(نیوزڈیسک)حویلی ، لسڈنہ ، حاجی پیر، باغ، راولاکوٹ، وادی نیلم کے مختلف علاقوں اڑانگ کیل، تاؤبٹ اور جاگراں میں برفباری کا سلسلہ جاری، محکمہ موسمیات کا آئندہ چند روز مزید برفباری اور بارش جاری رہنے کی پیشگوئی ۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر اٹھمقام وگردونواح میں بارش ،جبکہ سیاحتی مقامات لوات بالا کارکہ دودنیال اڑانگ کیل تاؤ بٹ اورجاگراں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ نیلم؛لوات بالا ،جاگراں ،شونٹر ،تاوبٹ میں برف باری جاری ،سیاحتی مقامات اڑانگ کیل ،گریس ،شاردہ ،رتی گلی ،بابون میں بھی برف باری،برف باری کے باعث موسم شدید سرد سیاحتی مقامات کے سرمائی نظارے اور بھی حسین ہوگئے ، برف سے ماحولیاتی آلودگی اور گردوغبار بھی ختم ہوگیا ۔سیاحتی مقامات لوات بالا، کارکہ،دودنیال میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال نمٹنے کیلئے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔برفباری اوربارشوں سے بجلی اور مواصلات کانظام درہم برہم ،انتظامیہ کی جانب سے شہریوں اور سیاحوں کو رات کے وقت غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت جاری کردیں۔وادی نیلم وادی لیپہ ،ضلع باغ ،راولاکوٹ ،حویلی ہے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے شہری علاقوں میں رم جھم ، آزادکشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا

متعلقہ خبریں