اہم خبریں

بلاول بھٹو بھی ہوائی اعلان کر کے عوام کو بے وقوف بنارہا ہے، شاہ غلام قادر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ملک مزید تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، نواز شریف ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ، پاکستان میں مقیم کشمیری 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ملک دشمنوں کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری آج بھی نواز شریف کے ساتھ ہیں کل بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑے رہیں گے ، پاکستان میں مقیم کشمیری ہر حلقے میں اپنے مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ، قائد محمد نواز شریف ایک سوچ کا نام ہے پسماندہ طبقے کی آواز کا نام ، تعمیر وترقی کا نام ہے ، پاکستان کے غیور عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان کے اندر خوشحالی کے لیے کردار ادا کریں ،قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو گی، پاکستان کو اس وقت قائد محمد نواز شریف کی ضرورت ہے جو اس ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، مسلم لیگ ن عوام سے جو وعدہ کرتی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے ، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے والی صرف ایک جماعت ہے جس کا نام پاکستان مسلم لیگ ن ہے جس نے ہر مشکل دور میں پاکستان کو مضبوط کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میںمسلم لیگی امیداران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل خان کی انتخابی کے دوران اسلام آباد میں مقیم کشمیری کمیونٹی اور مختلف انتخابی میٹنگز میں خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگی امیدواران ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان،پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموںو کشمیر سینئر نائب صدر راجہ مشتاق احمد منہاس ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ذوالفقار علی ملک،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی ،راجہ افتخار ایوب ، محترمہ سحرش قمرش،چوہدری اعجاز کھٹانہ ، سردار عبدالجبار خان، الحاج سردار محمد صدیق خان، راجہ حمزہ شیر افگن، سردار طارق،سردار مظہر محبوب،سردار نصیر جنت،راجہ عابد علی عابد، اخلاق عباسی، سردار عبدالقدیر خان، سردار فرحان اعظم اور دیگر مسلم لیگی عہدیدارن او ر عوام علاقہ موجود تھے۔ شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر محمد نواز شریف نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیب ٹاپ دئیے نہ کہ کلاشنکوف دی ، ہمیں ملک کے اندر انتشار کے بجائے ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے لیے نوجوان مسلم لیگ ن کا بھر پور ساتھ دیں ، ہمارا لیڈر صرف اعلان نہیں کرتا بلکہ جو اعلان کرتا ہے اس پر عملدرآمد کر کے دکھاتا ہے ، ہمیں اپنے قائد پر فخر ہے جنہوں نے اپنے ہر دور اقتدار میں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا میرے اور آپ کے قائد محمد نواز شریف کے دور حکومت کی ملک کے اندر سے تعمیر وترقی نکالیں باقی ملک کے اندر کھنڈرات رہ جائے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرح آج بلاول بھٹو زرداری بھی ہوائی اعلان کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہے جس طرح عمران خان نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ایک کروڑ نوکریوں ، نئے گھر تعمیر کرنے ، بجلی فری ، ہر چیز پر سبسڈی کے جھوٹے اور بلند و بانگ اعلان دعویٰ کیے تھے جو آج تک پورے نہیں ہوئے بلکہ پاکستان مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ، بلاول بھٹو زرداری اب عوام سمجھ چکی ہے بلند و بانگ دعوے کرنے والے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کر سکتے ،ہمارا لیڈر محمد نواز شریف دعویٰ نہیں کرتا بلکہ زمین پر عملی کام کر کے دکھاتا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ، ہماری قیادت نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا مسلم لیگ ن ہی نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ،ملک۔سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں