اہم خبریں

لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) ہدایت الرحمان سے اُن کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق،وزراء حکومت،صدارتی مشیر، چیف سیکرٹری آزادکشمیر،پرنسپل سیکرٹری،سیکرٹری صدارتی اُمور،سیکرٹری پبلک سروس کمیشن سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔اس سے قبل سپیشل سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

متعلقہ خبریں