اہم خبریں

لڑکا بن کر لڑکیوں سے شادی کرنیوالی فرانسیسی ’نرگس‘ میرپور سے گرفتار

میرپور (نیوزڈیسک) نکاح کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث فرانسیسی نژادجہلم سے تعلق رکھنے والی خاتون نرگس میرپور آزادکشمیر سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی۔ ملزمہ مرد شعبان کا بھیس بدل کر متاثرہ لڑکیوں سے خود شادی کرتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہلم سے تعلق رکھنے والی ملزمہ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری ہے جو بھیس بدل کر پاکستان آتی اور دلہن کو بیرون ملک لے جا کر فروخت کردیتی۔پولیس نے متاثرہ فیملی کی درخواست پرملزمہ کیخلاف مقدمہ درج کیا۔متاثرہ لڑکی کے والد چوہدری رمضان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملزمہ نرگس اپنی شناخت شعبان کے نام سے ظاہر کرتی اور نکاح کی آڑ میںمیری بیٹی کا ویزا لگوا کر براستہ دبئی فرانسمنتقل کردیا ، بعد ازاں معلوم ہوا کہ بیٹی کیساتھ شادی کرنیوالی بھی ایک لڑکی ہی ہے اور یہ ایک منظم گروہ ہے جو انسانی سمگلنگ میں ملوث ہے ۔ ۔والد کے مطابق بیٹی پر اس گروہ نے تشدد کیا اورکئی مقامات پر فروخت کرنے کی بھی کوشش کی۔فیملی کی کوششوں سے متاثرہ لڑکی کو فرانس میں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ نرگس کے دوبارہ پاکستان آکر رشتہ تلاش کرنے پر اس فیملی نے پولیس کو اطلاع دیکر اسے گرفتار کروادیا۔والد کا کہناتھا کہ میری بیٹی کو واپس پاکستان لایا جائے تا کہ کسی اور کے ساتھ ایسا نہ ہو، ہمیں انصاف دلایا جائے۔ملزمہ کو خواتین حوالات میں رکھ کر مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں