کوٹلی (اے بی این نیوز)جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 5 فروری کو آپنے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے لاکھوں کی تعداد میں باہر نکل کر نئے عزم کا اظہار کریں گے تاریخ میں پہلی بار آزاد کشمیر کے عوام اظہار رائے اور تقاریر سے حکمرانوں کے جعلی اعلانات کرپشن مراعات یافتہ طبقے کی عیاشیوں کو دوام بخشنے میں رکاوٹ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کو بے نقاب کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل ممبر کور کمیٹی انوار بیگ نائب صدر راجہ رحیم کوآرڈینیٹر جمیل منہاس نے عوامی تاجر رابطہ مہم کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر بھر کے تاجران ٹرانسپورٹرز مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور باشعور عوام کی مکمل تائید اور حمایت حاصل ہے اشرافیہ کے چند حاشیہ بردار اور حکمرانوں کے کاسہ لیس عوام کے اندر ہیجانی کیفیت پیدا کر کہ آپنے آقاؤں کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں عوام نے بجلی بلات کا مکمل طور پر عوامی تحریک کے دوران بلات کا بائیکاٹ جاری رکھا ہؤا ہے جس نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں عوامی طاقت سے خائف گروہ جو ماضی میں اپنے مفادات کے لیے عوام کو گروہوں میں تقسیم کر کہ بے وقوف بناتے رہے عوام نے ان کو بری طرح مسترد کر دیا ہے آٹے پر سبسڈی بجلی کی پیداواری لاگت پر مشتمل فراہمی آزاد کشمیر بینک کو شیڈول کرنا احتساب ایکٹ کو اپنی اصل حالت میں بحال کرنا مراعات یافتہ طبقے کی غیر ضروری مراعات کا خاتمہ کرنا بلدیاتی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز فراہم کرتا طلبہ یونین کو بحال کرنے کا اعلان کرنا آزاد کشمیر بھر کی عوام کو 4G انٹرنیٹ سروس فراہم کرنا مختلف سرکاری ملازمین جو بیوروکریسی کے گھروں میں کام کرتے ہیں ان کو واپس سرکاری دفاتر میں حاضر کرنا اور بیوروکریٹ ملازمین اور اسمبلی ممبران وزراء کو ایک گاڑی فراہم کرتا منگلا ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کا حکومت آزاد کشمیر سے معاہدہ کروانا نیلم مظفرآباد اور دیگر جگہوں پر آزاد کشمیر حکومت کے زیر انتظام نئے پاور پراجیکٹس کی تعمیر کروانا جو محکمہ جات عوام پر بوجھ ہیں ان کے خاتمے کو یقینی بنانا محکمہ برقیات کو فعال کرتے ہوئے بجلی بلات کا اجراء اور محکمے کو مکمل بااختیار بنوانا بجلی بلات لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے واگزار کروا کر برقیات سے ٹیکسز فری بلات کا اختیار دلوانا آزاد کشمیر حکومت کو آزادانہ قانون سازی کا اختیار دلوانا اور دیگر مطالبات کے لئے جدوجہد منطقی انجام کے حصول تک جاری رہے گی جن لوگوں کے پیٹ میں مروڑ پڑ رہی ہے کہ 5 فروری کشمیرمیں یکجہتی منائی جاتی ہے ان کو تاریخ کے تناظر میں دیکھنے ہوئے سوچنا چاہیے کہ پاکستانی عوام ہمارے ساتھ یکجہتی کا دن مناتی ہے ہم نے پاکستانی عوام کو ہمارے ساتھ یکجہتی سے نہیں روکا وہ ہمارے ساتھ یکجہتی کر کے پاکستان کے حکمرانوں کو بتائیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کو بنیادی حقوق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر مطالبات پر عملدرآمد کرے اور عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے ورنہ پانچ فروری کو ریاست بھر کے عوام بولیں گے اور پوری دنیا سنے گی جائز عوامی مطالبات پر عملدرآمد ہونے تک پرامن تحریک جاری رہے گی
