عباسپور(نیوزڈیسک)سابق وزیر حکومت آذادکشمیر سردار اصغر آفندی آف عباسپور انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعۃ المبارک 3 بجے پوسٹ گریجویٹ کالج عباسپور گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم طویل عرصہ سے عارضے میں مبتلا تھے ۔ سردار اصغر آفندی نے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ آزاد کشمیر میں وزارت صحت کا قلمدان اصغر آفندی کے حصے میں آیا ، مرحوم کا آزادکشمیر کی سیاست میں اہم کردار تھا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ، صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین سمیت سیاسی رہنماوں نے مرحوم کی فیملی سے اظہار تعزیت کی ۔
