اہم خبریں

اسلام گڑھ سکول کے طلبہ سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بیٹھے پر مجبور

اسلام گڑھ (نیوزڈیسک) دور جدید میں بھی اسلام گڑھ میں گورنمنٹ سکول کے طلباء وطالبات شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔گورنمنٹ پرائمری سکول پیرگلی کے طلباء وطالبات شدید سردی اور دھند میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، کئی سال قبل اپنی مدد آپ کے تحت سکول میں ایک کمرہ تعمیر کیا گیا جو ناکافی ہونے کے ساتھ ابتری کا شکار ہے جس کی وجہ سے شدید سردی میں طلبا ءو طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سکول کی عمارت تعمیر کرکے بچوں کی مشکلا ت کا خاتمہ کریں۔

متعلقہ خبریں