اہم خبریں

بھارتی بحریہ کا جنگی جہازمسافرطیارے سے ٹکرا گیا

گوا(نیوزڈیسک)بھارتی ضلع گوا میں ڈابولم ہوائی اڈے پر بحریہ کا جنگی جہاز ٹائر پھٹنے کے باعث مسافر طیارے سے ٹکرا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈابولم ایئرپورٹ نیول بیس آئی این ایس ہنسا کا حصہ ہے، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے جنگی طیارہ ٹیکسی وے پر پھنس گیا تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔بھارتی حکام نے مزید بتایا کہ جب طیارہ اپنی معمول کی پرواز سے پہلے ٹیکسی وے پر تھا تو اس کا ٹائر پھٹ گیا۔ اس کے فوری بعد فائر بریگیڈ اور دیگر سروسز نے صورتحال پر قابو پایا۔

متعلقہ خبریں