ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں قیمتوں میں 80 فیصد تک کٹوتی کردی ہے۔ خریداروں کو آئی فون 15، 3500 درہم کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ اور 250 گرام سونا جینے کے بھی مواقع ملیں گے۔عرب میڈیانے ایک رپورٹ میں بتایا کہ دبئی شاپنگ فیسٹیول کے دوران خریداری پر ٹیسلا کار بھی جیتی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سی چیزوں پر غیر معمولی ڈسکاؤ نٹ کے علاوہ انعامات دیے جائیں گے۔سال کے آخر کی سیلزکے لیے غیر معمولی ڈسکاؤنٹ الیکٹرانک اشیا، ایپرل، کتابوں، کھلونوں اور دوسری بہت سی چیزوں پر دیا جائے گا۔















