ریاض(نیوزڈیسک)سعودی حکومت نے خرید و فروخت اور پروجیکٹ مینیجمنٹ کے معاملات سعودی باشندوں کے ہاتھ میں دینے کے عمل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افرادی قوت اور سماجی ترقی کی وزارت نے بتایا کہ متعلقہ روڈ میپ جاری کردیا گیا ہے۔افرادی قوت اور سماجی ترقی کی سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ 5 یا زائد ملازمین والے سیلز کے اداروں مقامی سیلز پروفیشنلز کا تناسب 15 فیصد ہونا لازم ہے۔ سعوی حکام کا کہنا تھا کہ خریداری کا شعبہ 50 فیصد کی حد تک سعودی باشندوں کے حوالے کیا جاچکا ہے۔















