اہم خبریں

74 فیصد اماراتی ملازمین مصنوعی ذہانت کے معترف

ابوظہبی(نیوزڈیسک)74 فیصد اماراتی ملازمین مصنوعی ذہانت کے معترف نکلے،متحدہ عرب امارات میں 74 فیصد ملازمین نے کہاہے کہ مستقبل کی ورک فورس کے لیے مصنوعی ذہانت ترقی کے غیر معمولی مواقع پیدا کرے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی ورک فورس میں شامل 54 فیصد افراد ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل مہارتوں کی اہمیت کے قائل ہیں تاہم وہ یہ بھی مانتے ہیں کہ ان کی رسمی تعلیم نے انہیں آج کی دنیا میں زیادہ کارگر انداز سے کام کرنے کے لیے تیار نہیں کیا۔”سروس نائو“ نے ایک نئی اسٹڈی کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس استڈی کا بنیادی مقصد پرسنل کریئر اور ورک پلیس کے حوالے سے ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل مہارتوں کے بارے میں ملازمین کی مجموعی رائے معلوم کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں