فلوریڈا(نیوزڈیسک)یاست فلوریڈا کے شہر اوکالا میں فائرنگ ،ایک شخص ہلاک جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔شاپنگ مال کو 12 گھنٹے کیلئے بند کردیا،پولیس حکام کو جائے وقوع سے ایک پستول بھی ملا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ گزشتہ شب پیڈاک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں پر فائر کھول دیئے۔ فائرنگ کے دوران ایک شخص کو کئی گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی جان کی باز ی ہار گیا۔جبکہ فائرنگ کی زد میں ایک خاتون بھی آگئی، ٹانگ پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی۔ فائرنگ سے شاپنگ مال میں بھگدڑ مچی جس سے بھی کئی لوگ زخمی ہوگئے۔واقعے کا علم ہوتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کو صورتحال کو قابو میں کیا لیکن ملزم پہلے ہی موقع سے فرار ہو چکا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔















