اہم خبریں

معروف شاعر امروز97سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے

ممبئی(نیوزڈیسک)معروف شاعر اور مصور امروز 97 برس کی عمر میں ممبئی میںانتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے عمر کے مسائل سے گزر رہے تھے۔ امروز کا اصل نام اندرجیت سنگھ تھا۔ امرتا پریتم کے ساتھ تعلقات کے بعد امروز کافی مشہور ہوئے۔ تاہم دونوں نے کبھی شادی نہیں کی بلکہ 40 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے۔1926 میں لاہور سے 100 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ امروز نے کئی مشہور ایل پیز کے کور ڈیزائن کیے تھے جن میں جگجیت سنگھ کی ‘برہا دا سلطان’ اور بی بی نوراں کی ‘کولی رہ وچ’ شامل ہیں۔1935 میں امریتا کی شادی لاہور کے بزنس مین پریتم سنگھ سے ہوئی۔ ان دونوں کے بچے بھی تھے۔ اس نے 1960 میں اپنے شوہر کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد امریتا کو مشہور گیت نگار ساحر لدھیانوی سے پیار ہو گیا لیکن ساحر کی زندگی میں ایک خاتون کے آنے کی وجہ سے دونوں ایک ساتھ نہ ہو سکے۔ اس کے بعد امریتا کی زندگی میں مصور اور مصنف امروز آئے جنہیں امرتا سے پیار ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ امریتا اکثر اپنی انگلیوں سے امروز کی پیٹھ پر ساحر کا نام لکھا کرتی تھی۔ یہ بات امروز کو بھی معلوم تھا لیکن وہ اپنی محبت پر زیادہ یقین رکھتا تھا۔ وہ کہتی تھی کہ ساحر میری زندگی کا آسمان ہے اور امروز میرے گھر کی چھت ہے۔

متعلقہ خبریں