ٹورنٹو(نیوزڈیسک)کینیڈا میں حکومت کی جانب سے ریسٹورنٹس پر صارفین کو پلاسٹک سے بنی کٹلری پیش کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ سال ایک قانون متعارف کروایا گیا تھا جس میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔اس قانون کو 2030 تک پلاسٹک کے کچرے کو صفر کرنے کے مقصد کے تحت مرحلہ وار نافذ کرنا تھا۔لیکن نومبر میں کینیڈا کی ایک عدالت نے تیل اور کیمیائی کمپنیوں کی جانب سے دائر کیے گئے ایک مقدمے میں فیصلہ سنایا تھا کہ یہ ’’غیر معقول اور غیر آئینی‘‘ ہے۔حکومت بہر حال آگے بڑھی اور عدالت سے کہا کہ وہ پابندی کو کالعدم قرار دینے کے حکم پر روک لگائے اور اس کے خلاف اپیل دائر کر دی، اور اس طرح سنگل یوز پلاسٹک کی تیاری، فروخت یا اسٹور میں استعمال پر پابندی نافذ کردی گئی ہے ۔















