اہم خبریں

کھانے میں پنیر نہ ہونے پر شادی ہال میدان جنگ بن گیا

نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت میں ڈش میں پنیر نہ ہونے کی وجہ سے دلہا دلہن کے مہمانوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں مہمانوں کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں مہمانوں کو ایک دوسرے کو کرسیاں مارتے اور ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کوئی اسے عالمی تیسری جنگ قرار دے رہا ہے تو کوئی مہمانوں کو شادی کی تقریب خراب کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں