ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں جازان ریجن میں بھارتی شہری کو قتل کرنیوالے بنگلہ دیشی بھائیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق جازان ریجن میں مقیم دو بنگلہ دیشیوں نے رقم میں لین دین کے تنازعے کے سبب اپنے بھارتی ساتھی کو قتل کردیا تھا۔تفتیش کے بعد بنگلہ دیشی بھائیوں کا چالان فوجداری عدالت میں جمع کروا دیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔















