تل ابیب(نیوزڈیسک) اسرائیل نے فلسطینی رہنماؤں کی رہائی اور طویل مدتی جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے غزہ میں یرغمال بنائے گئے 30 سے 40 اسرائیلیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا دورانیہ ایک ہفتے سے ایک ماہ تک ہوسکتا ہے، جبکہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فورسز کا عارضی انخلا بھی پیشکش میں شامل ہے۔
