کوالالمپور(نیوزڈیسک) ملائیشیا نے اسرائیل کے جھنڈے والے بحری جہازوں پر پابندی عائد کر دی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا نے غزہ اسرائیلی فوج کی بربریت کیخلاف احتجاجاً اسرائیل کے جھنڈے والے تمام مال بردار بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔ملائشیا نے یہ اقدام اسرائیلکی فلسطینیوں کیخلاف قتل عام پر اٹھایا۔ اسرائیل نے بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے اقدامات فلسطینیوں کیخلاف جاری قتل عام اور بربریت کے ذریعے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو بھی فوری طور پر جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی کسی بھی بندرگاہ پر سامان لوڈ کرنے سے روک دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملائشیا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات برقرار نہیں رکھتا تاہم اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی وکالت کرتا ہے۔















