اہم خبریں

اٹلی ،بیٹی کے قاتل پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا

روم(نیوزڈیسک)اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے جرم میں پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی میں غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے جرم میں پاکستانی والدین کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔اٹلی کی عدالت نے مقتولہ ثمن کے والدین کو شادی کے لیے پاکستان جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔عدالت نے ثمن کے چچا کو 14 سال قید اور دو کزن کو بری کر دیا گیا ہے، یادرہے کہ والدین پر مقتولہ بیٹی کو شادی کیلئے پاکستان جانے سے انکار پر قتل کاا لزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں