اہم خبریں

آئس لینڈ ،سیکڑوں زلزلوں کے بعد آتش فشاں پھٹ گیا

ریک جیوک(نیوزڈیسک)آئس لینڈ کے جزیرہ ریکیجینز میں گزشتہ ہفتوں سے جاری سیکڑوں زلزلوں کے بعد بالاآخر آتش فشاں پھٹ گیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 18 دسمبر کی رات مقامی وقت 10 بجکر 17 منٹ پر آتش فشاں پھٹنا شروع ہوا جس کے بعد آسمان پر سرخ اور راکھ کے بادل فضا میں پھیل گئے۔دیکھتے ہی دیکھتے ابلتے ہوئے لاوے نے کئی مربع کلو میٹر علاقے کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے بعد دارالحکومت کے جنوب مغرب میں واقع علاقے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔آتش فشاں پھٹنے کی لائیو سٹریم کی جانے والی فوٹیج بھی جاری کی گئی ۔

متعلقہ خبریں