اہم خبریں

امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیدیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کیپٹل ہل حملہ کیس میں امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔عدالت کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں۔ترجمان ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دے کر امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ 4 جنوری تک کولاراڈو عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں