اہم خبریں

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو زہر دیدیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بمبئی(نیوزڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو زہردیدیا جنہیں فور ی طور پر انتہائی تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل کردیا گیا ، تاہم خبر کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ۔داؤد ابراہیم کو مبینہ طور پر زہر دینے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے، ، ذرائع کے مطابق داؤد ابراہیم کو کسی قریبی ساتھی نے کھانے میں زہردیاجس کے بعد انہیں ہسپتال میںداخل کردیا۔ مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم داؤد ابراہیم کی حالت تشویشناک ہے اور اسے سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے دیگر ذرائع ابلاغ نے ان خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ داؤد ابراہیم بالکل ٹھیک ہے اور اپنے گھر میں محفوظہے۔انہوں نے بھارت پر داؤد کی صحت بارے جھوٹی افواہیں پھیلانے کا الزام بھی لگایا تاکہ اس کے ساتھیوں اور حامیوں میں خوف و ہراس پیدا کیا جا سکے۔یاد رہے کہ داؤد ابراہیم کے بارے میں بھارت کا موقف ہے کہ وہ دہشتگردی میںملوث ہے، بھتہ خوری اور اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے بھارت کئی دہائیوں سے پاکستان میں داؤد ابراہیم کی موجودگی کا دعوٰی کرتے ہوئے اس کی حوالگی کا مطالبہ کرتا رہا، تاہم پاکستان نے ہمیشہ داؤد ابراہیم کو پناہ دینے سے انکار کرتے ہوئے دعوٰی کیا ہے کہ وہ اس کی سرزمین پر نہیں ہے۔بھارت نے داؤد ابراہیم کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں