غزہ (نیوزڈیسک)اسرائیلی افواج کیفلسطینی علاقے رفع میں گھر پر بمباری میں فرانسیسی سفارتخانے کے عملے کا اہلکار ہلاک ہو گیا ، حملے میں فرانسیسی سفارتکار سمیت 10 افراد مارے گئے جو اپنے ساتھیوں اور اہلخانہ کے ساتھ مذکورہ عمارت میں پناہ گزین تھے ۔ فرانسیسی وارت خارجہ نے اپنے سفارتکار کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکومت سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری میں مارا جانے والا ملازم 2002 سے غزہ میں فرانسیسی حکومت کے ساتھ کام کر رہا تھا اور اس کے خاندان کے کچھ افراد کو پہلے ہی غزہ سے نکال لیا گیا تھا۔تل ابیب میں اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کے ساتھ گفتگو کے دوران کولونا نے کہا کہ اسرائیلی افواج اور فلسطینی جنگجوؤں کی لڑائی میں اس وقت سے شہری مارے جا رہے ہیں جب سے اسرائیلی افواج نے 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد اپنی کارروائیوں میں اضافہ کیا جس سے پورے خطے میں کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا۔وزیر خارجہ نے حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کی بھی شدید مذمت کی اور غزہ کی پٹی میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کا ارادہ ظاہر کیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کولونا اپنے دورے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی کے ساتھ ایک معاہدے کو آگے بڑھانے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔