اہم خبریں

غزہ ،نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے جاری،40 شہید

غزہ (نیوز ڈیسک) غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے نہ رک سکے، اسرائیلی افواج کی جبالیہ، خان یونس سمیت کئی علاقوں پر بمبا ری سے مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جبالیہ کیمپ پر بمباری سے 14 فلسطینی شہید ، صیہو نیو ں نے کما ل عدوان ہسپتال میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بھی بلڈوزر چڑھا دیے ۔رفح میں اسرائیلی بمباری سے فرانس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ،غزہ میں بچوں کی حفاظتی ویکسین ختم ہونے سے نظام صحت تباہ ہو گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کے 36ہسپتالوں میں سے صرف 14کام کررہے ہیں ، طبی سامان ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل نہیں موسم سرما میں مزید حالات خراب ہونے کی توقع ہے ۔

متعلقہ خبریں